🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1804
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ الْكِلَابِ، فَجَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ مَنْزِلِي شَاسِعٌ، وَلِي كَلْبٌ، فَرَخَّصَ لَهُ أَيَّامًا، ثُمَّ أَمَرَ بِقَتْلِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا“، پھر سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرا گھر بہت دور ہے اور میرا ایک کتا ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چند دن کے لیے رخصت عطا فرمائی، پھر اس کے بعد اسے بھی قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1804]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون الأمر بقتل الكلاب»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5414/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1798»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2072
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ كِلَابِ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَا مَكْفُوفُ الْبَصَرِ، وَمَنْزِلِي شَاسِعٌ، وَلِي كَلْبٌ، فَرَخَّصَ لَهُ أَيَّامًا، ثُمَّ أَمَرَ بِقَتْلِ كَلْبِهِ، فَقُتِلَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کے کتوں کو مارنے کا حکم صادر فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بصارت سے محروم ہوں اور میرا گھر بھی دور ہے، اور میرے پاس ایک کتا ہے“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چند دنوں کے لیے رخصت عطا فرمائی، پھر بعد ازاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کتے کو بھی مارنے کا حکم دیا، چنانچہ اسے مار دیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2072]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده لين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون ذكر الكلب وقتله: وقد مضى الكلام عليه من هذا الطريق (برقم 1804، 1886)، ف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5414/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2068»

الحكم على الحديث:
إسناده لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں