🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2050
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَوَّامِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رَبِيعٍ الْبَاهِلِيُّ ، وَكَانَ مَنْزِلُهُ فِي دَارِ زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الزُّبَيْرِ وَاسْمُهُ: مُحَمَّدٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ، فَأَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ يُعَذَّبُ صَاحِبَاهُمَا، فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُمَا لَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا كَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَتَأَذَّى مِنْ بَوْلِهِ، فَدَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ أَوْ جَرِيدَتَيْنِ فَكَسَرَهُمَا، ثُمَّ أَمَرَ بِكُلِّ كِسْرَةٍ فَغُرِسَتْ عَلَى قَبْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَمَا إِنَّهُ سَيُهَوَّنُ مِنْ عَذَابِهِمَا مَا كَانَتَا رَطْبَتَيْنِ، أَوْ مَا لَمْ تَيْبَسَا.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو ایسی قبروں پر ہوا جن کے مکینوں کو عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! ان دونوں کو کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا (جس سے بچنا ان پر) دشوار تھا، ان میں سے ایک تو لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے کی پرواہ نہیں کرتا تھا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک یا دو تروتازہ شاخیں منگوائیں اور انہیں توڑ دیا، پھر حکم دیا کہ ان کا ہر ٹکڑا ایک ایک قبر پر گاڑ دیا جائے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً ان کے عذاب میں تب تک تخفیف رہے گی جب تک یہ شاخیں تروتازہ رہیں گی - یا جب تک یہ خشک نہیں ہو جاتیں -“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2050]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى في "الأدب المفرد" (رقم 735)، وابن أبى الدنيا في "الصمت" (رقم 176)، وفى "الغيبة والنميمة" (رقم 37)، وأبو العباس الدغولى في كتاب، "الآداب" كما في "المغنى" للعراقى (3/ 111) وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2046»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2066
حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَبْرَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَتَأَذَّى مِنْ بَوْلِهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَإِنَّهُ كَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جس سے بچنا (ان پر) دشوار تھا؛ ان میں سے ایک اپنے پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے کی احتیاط نہیں کرتا تھا اور دوسرا لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2066]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2050، 2055)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 213، 215، 1295، 1312، 5705، 5708، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 439، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 70، وأخرجه سنن النسائي برقم: 31، 2068، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 20، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1981، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 739، وأخرجه فتح الباري برقم: 49، 213، 5705، 5708، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 56، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 685، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2062»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں