🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 267
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ .
عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَخْبِرْنِي بِشَهْرٍ أَصُومُهُ بَعْدَ رَمَضَانَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ كُنْتَ صَائِمًا فَصُمِ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ، وَفِيهِ يَوْمٌ تَابَ اللهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ، وَيُتَابُ فِيهِ عَلَى آخَرِينَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے رمضان کے بعد کسی ایسے مہینے کی خبر دیجیے جس میں میں روزے رکھوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم رمضان کے بعد کسی مہینے میں روزے رکھنا چاہو تو محرم کے روزے رکھو؛ کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی تھی اور اسی دن وہ دیگر لوگوں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 267]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 741، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1337، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1756، وأخرجه مسند البزار برقم: 475، 562، 699، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 262»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 426
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: أَتَى عَلِيًّا ، رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَخْبِرْنِي بِشَهْرٍ أَصُومُهُ بَعْدَ رَمَضَانَ، قَالَ: فَقَالَ: لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا سَأَلَ عَنْهُ بَعْدَ رَجُلٍ سَمِعْتُهُ يَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: إِنْ كُنْتَ صَائِمًا شَهْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ، فَصُمِ الْمُحَرَّمَ، فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ، وَفِيهِ يَوْمٌ تَابَ اللهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ، وَيُتَابُ فِيهِ عَلَى آخَرِينَ.
نعمان بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! مجھے کسی ایسے مہینے کے بارے میں بتائیے جس میں میں رمضان کے بعد روزے رکھوں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جس کے بارے میں میں نے کسی کو دریافت کرتے نہیں سنا سوائے ایک شخص کے، جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سوال کرتے ہوئے سنا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ارشاد فرمایا: ”اگر تم رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنا چاہو تو محرم کے روزے رکھو؛ کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور اسی دن وہ دیگر لوگوں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 426]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى تخريجه (برقم/ 267)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 741، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1337، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1756، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 421»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 427
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي بِشَهْرٍ أَصُومُهُ بَعْدَ رَمَضَانَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ كُنْتَ صَائِمًا شَهْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ، فَصُمِ الْمُحَرَّمَ، فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ، وَفِيهِ يَوْمٌ تَابَ اللهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ وَيُتَابُ فِيهِ عَلَى آخَرِينَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے رمضان کے بعد کسی ایسے مہینے کے بارے میں بتائیے جس میں میں روزے رکھوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنا چاہتے ہو تو محرم کے روزے رکھو؛ کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے اور اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی تھی اور اسی دن وہ دیگر لوگوں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 741، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1337، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1756، وأخرجه مسند البزار برقم: 475، 562، 699، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 422»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں