🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2940
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ قَائِلًا قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهَ، أَمَا يُرِيدُ الْمَدِينَةَ؟ يَعْنِي الدَّجَّالَ، قَالَ: إِنَّهُ لَيَعْمِدُ إِلَيْهَا فَيَجِدُ الْمَلَائِكَةَ بِنِقَابِهَا وَأَبْوَابِهَا يَحْرُسُونَهَا مِنَ الدَّجَّالِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عرض گزار نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا دجال مدینہ منورہ کا ارادہ نہیں کرے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ یقیناً مدینہ کا قصد کرے گا مگر وہ اس کے راستوں اور دروازوں پر فرشتوں کو مامور پائے گا جو دجال سے اس (شہر) کی حفاظت کر رہے ہوں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2940]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1782، 6706، 6715، 7035، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 5236، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2242، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12980، وأخرجه فتح الباري برقم: 5399، 6042، 6706، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2933»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3016
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: الدَّجَّالُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ك ف ر، قَالَ: وَذَكَرَ قَتَادَةُ : أَنَّهُ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ: أُمِّيٍّ وَكَاتِبٍ، يَخْرُجُ فِي قِلَّةٍ مِنَ النَّاسِ وَنَقْصٍ مِنَ الطَّعَامِ، يَدْخُلُ أَمْصَارَ الْعَرَبِ كُلَّهَا غَيْرَ طَيْبَةَ، وَهِيَ الْمَدِينَةُ، قَالَ قَائِلُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَمَا يُرِيدُ الْمَدِينَةَ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّ الْمَلَائِكَةَ صَافُّونَ بِنِقَابِهَا وَأَبْوَابِهَا يَحْرُسُونَهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک ف ر لکھا ہوگا۔“ قتادہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا کہ اسے ہر مومن پڑھ لے گا، خواہ ان پڑھ ہو یا لکھنا جانتا ہو۔ وہ لوگوں کی کمی اور خوراک کی قلت کے زمانے میں نکلے گا اور طیبہ، یعنی مدینہ، کے سوا عرب کے تمام شہروں میں داخل ہوگا۔ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! کیا وہ مدینہ کا ارادہ نہیں کرے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن فرشتے مدینہ کے راستوں اور دروازوں پر صفیں باندھے اس شہر کی حفاظت کر رہے ہوں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3016]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1782، 6706، 6715، 7035، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 5236، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2242، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12732، وأخرجه فتح الباري برقم: 5399، 6042، 6706، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7035، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3007»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں