🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3440
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ، وَابْنُ رَوَاحَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ:
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ الْيَوْمَ نَضْرِبُكُمْ عَلَى تَأْوِيلِهِ ضَرْبًا يُزِيلُ الْهَامَ عَنْ مَقِيلِهِ وَيُذْهِلُ الْخَلِيلَ عَنْ خَلِيلِهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : يَا ابْنَ رَوَاحَةَ ، فِي حَرَمِ اللهِ، وَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ تَقُولُ هَذَا الشِّعْرَ؟.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَلِّ عَنْهُ يَا عُمَرُ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَلَامُهُ أَشَدُّ عَلَيْهِمْ مِنْ وَقْعِ النَّبْلِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرۃ القضاء کے موقع پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے چل رہے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ چھوڑ دو، آج ہم (قرآن کی) تاویل پر تمہیں ایسی ضربیں لگائیں گے جو سروں کو ان کے ٹھکانوں سے جدا کر دیں گی اور جگری دوست کو اس کے رفیق سے غافل کر دیں گی“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”اے ابن رواحہ! اللہ کے مقدس حرم میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تم یہ اشعار پڑھ رہے ہو؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! اسے (پڑھنے) دو، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اس کا یہ کلام ان (مشرکین) پر تیروں کے لگنے سے بھی زیادہ سخت ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3440]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه (برقم 3394)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2847، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2893، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2680، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5788، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1590، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4101، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3427»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3571
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ وَابْنُ رَوَاحَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ:
[البحر الرجز]
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ … قَدْ أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ فِي تَنْزِيلِهِ
بِأَنَّ خَيْرَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِهِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ القضاء کے موقع پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ چھوڑ دو، یقیناً رحمن نے اپنی نازل کردہ کتاب ﴿قرآن﴾ میں یہ بیان فرمایا ہے کہ بہترین موت اللہ کی راہ میں قتل ہونا (شہادت) ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3571]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13352، 13353، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4521، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6301، وأخرجه شرح السنة برقم: 3405، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3559»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3579
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ مَكَّةَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ وَابْنُ رَوَاحَةَ آخِذٌ بِغَرْزِهِ وَهُوَ يَقُولُ:
[البحر الرجز]
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ … قَدْ أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ فِي تَنْزِيلِهِ
بِأَنَّ خَيْرَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِهِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ القضا کے موقع پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی رکاب تھامے ہوئے یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ چھوڑ دو، یقیناً رحمن نے اپنی نازل کردہ وحی ﴿قرآن﴾ میں یہ بات نازل فرمائی ہے کہ بہترین موت وہ ہے جو اللہ کی راہ میں مقتول ہونے کی صورت میں نصیب ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3579]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه (برقم 3571)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13352، 13353، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4521، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6301، وأخرجه شرح السنة برقم: 3405، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3567»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں