🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5512
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَبِيتَ ثَلَاثَ لَيَالٍ إِلَّا وَوَصِيَّتُهُ عِنْدَهُ، قَالَ: فَمَا بِتُّ لَيْلَةً إِلَّا وَوَصِيَّتِي عِنْدِي مَوْضُوعَةٌ، أَوْ كَمَا قَالَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی شخص کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ تین راتیں اس طرح بسر کرے کہ اس کی وصیت اس کے پاس لکھی ہوئی موجود نہ ہو“، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سنا، کوئی ایک رات بھی مجھ پر ایسی نہیں گزری کہ میری وصیت میرے پاس لکھی ہوئی موجود نہ ہو“، یا جیسا انہوں نے بیان فرمایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5512]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2587، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1627، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 974، 2118، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3615، 3616، 3618، 3619، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2862، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2699، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4455، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1492، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3175، وأخرجه فتح الباري برقم: 2587، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 941، 7804، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5487»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5546
وَبِهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: مَا حَقُّ امْرِئٍ يَمُرُّ عَلَيْهِ ثَلَاثُ لَيَالٍ إِلَّا وَوَصِيَّتُهُ عِنْدَهُ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : فَمَا مَرَّتْ عَلَيَّ ثَلَاثٌ قَطُّ إِلَّا وَوَصِيَّتِي عِنْدِي.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”کسی شخص کا یہ حق نہیں ہے کہ اس پر تین راتیں گزر جائیں مگر یہ کہ اس کی وصیت اس کے پاس (تحریری شکل میں) موجود ہونی چاہیے“، امام عبد الرزاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”چنانچہ (اس حدیث کو سننے کے بعد) مجھ پر کبھی بھی تین راتیں ایسی نہیں گزریں کہ میری وصیت میرے پاس موجود نہ رہی ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5546]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 5512)»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2738 بلفظ: ليلتين، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1627 بلفظ: ثلاث ليال، والنسائي فى (المجتبى) برقم: 3618، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5546، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5521»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں