🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
175. حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حفصہ کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7050
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ: لَمَّا أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَحِلَّ بِعُمْرَةٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَحِلَّ مَعَنَا؟ قَالَ: إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (عمرہ کر کے) احرام کھولنے کا حکم دیا تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کو ہمارے ساتھ احرام کھولنے سے کیا چیز مانع ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے اپنے سر کے بالوں کو (گوند وغیرہ سے) جما لیا ہے اور اپنی ہدی (قربانی کے جانور) کے گلے میں پٹہ ڈال دیا ہے، اس لیے میں اس وقت تک احرام نہیں کھولوں گا جب تک کہ قربانی نہ کر لوں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها/حدیث: 7050]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1491، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2682، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1806، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7014»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7056
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا لَكَ لَمْ تَحِلَّ مِنْ عُمْرَتِكَ؟ قَالَ: إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ”آخر کیا وجہ ہے کہ آپ اپنے عمرہ کی ادائیگی کے بعد (صحابہ کی طرح) احرام سے حلال نہیں ہوئے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میں نے اپنے سر کے بالوں کو (گوند وغیرہ سے) جما لیا ہے اور اپنی ہدی (قربانی کے جانور) کے گلے میں پٹہ ڈال دیا ہے، اس لیے میں اس وقت تک احرام ختم نہیں کروں گا جب تک کہ (یومِ نحر کو) قربانی نہ کر لوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها/حدیث: 7056]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 7050)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1491، 1610، 1638، 4137، 5572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1229، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2682، 2781، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1806، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3046، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25893، وأخرجه فتح الباري برقم: 1643، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7020»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں