🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 719
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، فَقَالَ لِي أَصْحَابِي: قَدْ قُلْتَ هُجْرًا. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي حَدِيثُ الْعَهْدِ، وَإِنِّي حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى. فَقَالَ: قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، ثَلَاثًا، وَانْفُثْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا، وَتَعَوَّذْ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَلَا تَعُدْ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے (زبان کی عادت کی وجہ سے) لات و عزیٰ کی قسم کھا لی، تو میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا: ”تم نے بہت بری بات کہی ہے۔“ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نیا نیا مسلمان ہوا ہوں اور میں نے لات و عزیٰ کی قسم کھا لی ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہو، تین مرتبہ اپنی بائیں جانب تھتکارو، شیطان (مردود) سے اللہ کی پناہ مانگو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 719]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3776، 3777، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2097، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1593، وأخرجه فتح الباري برقم: 4579، 5942، وأخرجه مسند البزار برقم: 1140، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 832، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 714»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 736
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، وَالْعَهْدُ حَدِيثٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قُلْتَ هُجْرًا، قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، ثَلَاثًا، وَاتْفُلْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا، وَتَعَوَّذْ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَلَا تَعُدْ» ‏‏‏‏.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”میں نے لات و عزیٰ کی قسم کھا لی ہے، اور میں نیا نیا مسلمان ہوا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے بُری بات کہی، تین مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہو، تین مرتبہ اپنی بائیں جانب تھتکارو، شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو اور دوبارہ ایسا نہ کرنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه (برقم 719)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3776، 3777، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2097، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1625، وأخرجه فتح الباري برقم: 4579، 5942، وأخرجه مسند البزار برقم: 1140، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 731»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں