🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
208. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7286
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ مسلمانوں میں سے سب سے افضل کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ (کی تکلیف) سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 11، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4999، وأخرجه مسند البزار برقم: 3170، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7249»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7288
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ”اسلام کی کون سی صورت (یا کون سا مسلمان) سب سے افضل ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ جس کی زبان اور ہاتھ (کی اذیت) سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7288]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قبل الماضى»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 572، 584، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1251، 2794، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18942، وأخرجه فتح الباري برقم: 510، 926، 2674، 2688، 3099، وأخرجه مسند البزار برقم: 858، 3016، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 467، 601، 1203، 5297، 6643، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 165، 260، 1147، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 424، 2127، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 167، 210، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3909، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3141، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 111/1، 112، 867/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7251»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7492
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ ثَعْلَبَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: تَدَانَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَسْجِدِ الْخَيْفِ فَقَالَ لِي أَصْحَابُهُ: إِلَيْكَ يَا وَاثِلَةُ ، أَيْ تَنَحَّ عَنْ وَجْهِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏دَعُوهُ إِنَّمَا جَاءَ يَسْأَلُ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَدَنَوْتُ، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ! لِتُفْتِنَا عَنْ أَمْرٍ نَأْخُذُهُ عَنْكَ مِنْ بَعْدِكَ. قَالَ: لِتُفْتِكَ نَفْسُكَ. قَالَ: قُلْتُ: وَكَيْفَ لِي بِذَلِكَ؟ قَالَ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، وَإِنْ أَفْتَاكَ الْمُفْتُونَ، قُلْتُ: وَكَيْفَ لِي بِعِلْمِ ذَلِكَ؟ قَالَ: تَضَعُ يَدَكَ عَلَى فُؤَادِكَ، فَإِنَّ الْقَلْبَ يَسْكُنُ لِلْحَلَالِ، وَلَا يَسْكُنُ لِلْحَرَامِ، وَإِنَّ الْوَرِعَ الْمُسْلِمَ يَدَعُ الصَّغِيرَ مَخَافَةَ أَنْ يَقَعَ فِي الْكَبِيرِ، قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا الْعَصَبِيَّةُ؟ قَالَ: الَّذِي يُعِينُ قَوْمَهُ عَلَى الظُّلْمِ، قُلْتُ: فَمَنِ الْحَرِيصُ؟ قَالَ: الَّذِي يَطْلُبُ الْمَكْسَبَةَ مِنْ غَيْرِ حِلِّهَا، قُلْتُ: فَمَنِ الْوَرِعُ؟ قَالَ: الَّذِي يَقِفُ عِنْدَ الشُّبْهَةِ.
قُلْتُ: فَمَنِ الْمُؤْمِنُ؟ قَالَ: مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَدِمَائِهِمْ. قُلْتُ: فَمَنِ الْمُسْلِمُ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، قُلْتُ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: كَلِمَةُ حُكْمٍ عِنْدَ إِمَامٍ جَائِرٍ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجدِ خیف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے مجھ سے کہا کہ اے واثلہ! پیچھے ہٹ جاؤ، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ہٹ جاؤ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، یہ تو کچھ پوچھنے آیا ہے“۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر میں قریب ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہمیں کسی ایسی بات کے بارے میں بتائیں جسے ہم آپ کے بعد (مشعلِ راہ کے طور پر) اپنا لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اپنا نفس تمہیں فتویٰ دے گا“۔ میں نے عرض کی: یہ میرے لیے کیسے ممکن ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے اور اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے، اگرچہ تمہیں فتویٰ دینے والے فتویٰ دیتے رہیں“۔ میں نے عرض کی: مجھے اس کا علم کیسے ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا ہاتھ اپنے دل پر رکھو، کیونکہ دل حلال سے سکون پاتا ہے اور حرام سے اسے سکون نہیں ملتا، اور یقیناً پرہیزگار مسلمان چھوٹے گناہ کو اس خوف سے چھوڑ دیتا ہے کہ کہیں وہ بڑے گناہ میں نہ مبتلا ہو جائے“۔ میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، عصبیت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی قوم کی ظلم پر مدد کرے“۔ میں نے عرض کی: پھر حریص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو ناجائز ذرائع سے کمائی طلب کرے“۔ میں نے عرض کی: تو پھر پرہیزگار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو شبہ والی چیز کے پاس (آنے پر) رک جائے“۔ میں نے عرض کی: تو پھر مومن کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے لوگ اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے متعلق پرامن رہیں“۔ میں نے عرض کی: تو پھر مسلمان کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ رہیں“۔ میں نے عرض کی: تو کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم حکمران کے سامنے عدل و انصاف کی بات کہنا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7492]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: موضوع بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18115، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1350، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 360، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7454»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں