الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 768
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ عَلِّمْنِي كَلَامًا أَقُولُهُ، قَالَ: «قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ» . قَالَ: هَؤُلَاءِ لِرَبِّي، فَمَا لِي؟ قَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي، وَعَافِنِي.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! مجھے کوئی کلام سکھا دیجیے جو میں پڑھا کروں۔“ فرمایا: ”کہو: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا، اور اللہ کے لیے بہت زیادہ تعریف ہے، اور اللہ پاک ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ غالب و حکمت والے کی توفیق سے ہے۔““ اس نے عرض کیا: ”یہ تو میرے رب کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟“ فرمایا: ”کہو: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي، وَعَافِنِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت دے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1564، وأخرجه مسند البزار برقم: 1161، وأخرجه شرح السنة برقم: 1278، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 763»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1564، وأخرجه مسند البزار برقم: 1161، وأخرجه شرح السنة برقم: 1278، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 763»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 796
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: «عَلِّمْنِي كَلَامًا أَقُولُهُ، قَالَ: «قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ» . قَالَ: هَذَا لِرَبِّي، فَمَا لِي؟ قَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي» .
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”مجھے کوئی کلام سکھا دیجیے جسے میں پڑھا کروں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہا کرو: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ» ’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اور اللہ کے لیے بہت زیادہ تعریف ہے، پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا رب ہے، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ غالب و حکمت والے کی توفیق سے ہے۔‘“ اس نے عرض کیا: ”یہ تو میرے رب کے لیے ہے، میرے لیے کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہا کرو: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي» ’اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔‘“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 796]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه: (برقم 768)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1564، وأخرجه مسند البزار برقم: 1161، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 791»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه: (برقم 768)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1564، وأخرجه مسند البزار برقم: 1161، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 791»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح