🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو مَرْوَانَ يَحْيَى بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا الْغَسَّانِيُّ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَائِشَةَ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ عَلَى بَعِيرٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، مَعَهُ الْمِحْجَنُ، يَسْتَلِمُ بِهِ الرُّكْنَ، كَرَاهِيَةَ أَنْ يُضْرَبَ النَّاسُ عَنْهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا يَحْيَى وَعَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے دن اونٹ پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس «المِحْجَن» (خم دار سر والی لاٹھی) تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے رکن (حجرِ اسود) کا استلام فرما رہے تھے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند فرما رہے تھے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر) لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کے لیے مارا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے یحییٰ اور عبدالعزیز الدراوردی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1274، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2928 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3909، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9475، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2615»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2615
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: طَافَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتحِ مکہ کے سال اپنی سواری پر بیٹھے ہوئے بیت اللہ کا طواف کیا اور اپنی خمدار چھڑی سے رکن (حجرِ اسود) کا استلام فرماتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے صرف دراوردی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2615]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1274، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2928 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3909، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9475، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1229»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں