🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1709
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ، مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةُ أَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اجازت دی گئی ہے کہ میں فرشتوں میں سے عرش اٹھانے والے ایک فرشتے کے بارے میں بیان کروں، اس کے کان کی لو سے لے کر اس کے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ چار سو سال کی مسافت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1709]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4727، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4421
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ، مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةُ سَبْعِينَ عَامًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اللہ کے فرشتوں میں سے عرش اٹھانے والے ایک فرشتے کے متعلق بتانے کی اجازت دی گئی ہے، (اس کی جسامت یہ ہے کہ) اس کے کان کی لو سے اس کے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ ستر سال کی مسافت ہے۔“
محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ نے، اور موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ احمد بن حفص رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 4421]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 80» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4727، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1709»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں