الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2099
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا حُبَيْشُ بْنُ الْوَرْدِ قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَعْتَقَ صَفِيَّةَ ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی ہی کو ان کا مہر قرار دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب سے اس حدیث کو حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یونس بن محمد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2099]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب سے اس حدیث کو حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یونس بن محمد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2099]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1958، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3739، 3740، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5642»
حدیث نمبر: 5642
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا حُبَيْشُ بْنُ مُبَشِّرٍ ، قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا، وَتَزَوَّجَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ الْمُؤَدِّبُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ الْمُؤَدِّبُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی ہی کو ان کا مہر مقرر فرمایا اور پھر ان سے نکاح کر لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یونس مؤدب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 5642]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یونس مؤدب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 5642]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1958، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3739، 3740، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2099»