الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2882
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، أَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ ، أَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ أَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ كَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اللہ بھی اس کی ملاقات کو پسند فرماتا ہے، اور جو شخص اللہ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اللہ بھی اس کی ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6507، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2683، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3009، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1835 / 3، 1836 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1975، 1976، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1066، 2309، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2798، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23136، 23186، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 575، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3235، 3236، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 184، والبزار فى «مسنده» برقم: 2679»
حدیث نمبر: 3155
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ أَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ كَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ I ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَكْرَهُ الْمَوْتَ، فَقَالَ: I " إِنَّهُ لَيْسَ ذَاكَ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا جَاءَ الْبَشِيرُ مِنَ اللهِ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ، وَكَانَ اللهُ لِلِقَائِهِ أَحَبَّ، وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا جَاءَهُ مَا يَكْرَهُ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ وَكَانَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِلِقَائِهِ أَكْرَهَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو پسند فرماتا ہے، اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“
صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے تو ہر کوئی موت کو ناپسند کرتا ہے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا یہ مطلب نہیں ہے؛ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مومن کے پاس جب اللہ کی طرف سے خوشخبری دینے والا (فرشتہ) آتا ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو پسند کرنے لگتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملاقات کو زیادہ پسند فرماتا ہے، اور جب کافر کے پاس وہ (منظر) آتا ہے جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرنے لگتا ہے اور اللہ عزوجل بھی اس سے ملاقات کو کہیں زیادہ ناپسند فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3155]
صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے تو ہر کوئی موت کو ناپسند کرتا ہے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا یہ مطلب نہیں ہے؛ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مومن کے پاس جب اللہ کی طرف سے خوشخبری دینے والا (فرشتہ) آتا ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو پسند کرنے لگتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملاقات کو زیادہ پسند فرماتا ہے، اور جب کافر کے پاس وہ (منظر) آتا ہے جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرنے لگتا ہے اور اللہ عزوجل بھی اس سے ملاقات کو کہیں زیادہ ناپسند فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3155]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11758، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12229، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3877، والبزار فى «مسنده» برقم: 6604»