الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1926
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ: نَا أَبُو سُهَيْلِ بْنُ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُجَهِّزُ جَيْشًا، فَنَظَرَ إِلَى الْعَبَّاسِ ، فَقَالَ: هَذَا الْعَبَّاسُ ، عَمُّ نَبِيِّكُمْ، أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا وَأَوْصَلُهَا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا أَبُو سُهَيْلِ بْنُ مَالِكٍ I ".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک لشکر کی تیاری کے لیے تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”یہ عباس ہیں، تمہارے نبی کے چچا، قریش میں سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف ابو سہیل بن مالک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 1926]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف ابو سہیل بن مالک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 1926]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7052، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 962، 963، 964، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5461، 5460، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8118، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1632، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 820، والبزار فى «مسنده» برقم: 1077، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3229»
حدیث نمبر: 3229
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ نَافِعِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يُجَهِّزُ بَعْثًا، فَطَلَعَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا عَمُّ نَبِيِّكُمْ، أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا، وَأَوْصَلُهَا I "، وَرُبَّمَا قَالَ: I " وَأَحْنَاهَا.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک لشکر کی روانگی کی تیاری کے لیے تشریف لے گئے، اتنے میں سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سامنے آگئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے نبی کے چچا ہیں، قریش میں سب سے زیادہ سخی ہاتھ والے اور ان میں سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“ اور بسا اوقات راوی نے ”اور ان میں سب سے زیادہ شفقت کرنے والے“ کے الفاظ کہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3229]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7052، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 962، 963، 964، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5461، 5460، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8118، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1632، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 820، والبزار فى «مسنده» برقم: 1077، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1926»