🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4294
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ: نَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَكَّةَ، فَقُلْتُ I " إِنَّا إِذَا كُنَّا مَعَكُمْ صَلَّيْنَا أَرْبَعًا، وَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى رِحَالِنَا صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ؟ قَالَ: تِلْكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، وَالْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے شاگرد موسیٰ بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مکہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، تو میں نے عرض کیا: ”جب ہم آپ لوگوں کے ساتھ (مقیم امام کی اقتدا میں) ہوتے ہیں تو چار رکعتیں پڑھتے ہیں، اور جب اپنے ٹھکانوں کی طرف لوٹتے ہیں تو دو رکعتیں پڑھتے ہیں (اس کی کیا وجہ ہے)؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے محمد بن عبدالرحمن طفاوی اور حارث بن عمیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4294]
تخریج الحدیث: «قال ابن الملقن: وهذا الإسناد رجاله كلهم محتج بهم في الصحيح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 554» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1887، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12895، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6334»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4555
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: نَا عَمِّي قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّا نُصَلِّي مَعَكُمْ فِي الْمَسْجِدِ، فَإِذَا صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ؟. قَالَ: I " تِلْكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ .
موسیٰ بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”ہم (سفر کے دوران) آپ لوگوں کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھتے ہیں (تو پوری پڑھتے ہیں)، لیکن جب ہم اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھتے ہیں تو دو رکعتیں پڑھتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے صرف قاسم بن عبد اللہ بن عمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں ابن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4555]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 687، 688، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 304، 943، 951، 1346، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2755، 2868، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 427، 428، 429، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 455 / 4، 1440 / 9، 1441 / 10، 1442 / 1، 1443 / 2، 1531 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 314، 514، 515، 523، 1912، 1913، 1914، 1915، 1933، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1247، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1068، 1072، 1194، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2508، 2511، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5466، 5567، 5569، 5590، 6134، 6135، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2021، 2093، 2156، 2190، 2193، 2194، 2211، 2298، 2329، 2618، 2676، 2681، 3180، 3330، 3395، 3412، 3563، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2860، 2865، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2346، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 618، 696، والبزار فى «مسنده» برقم: 4752، 4851، 4852، 4925، 5357، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 734، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4277، 4359، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6971، 8241، 8368، 8369، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1847، 2397، 2427، 2450، 2459، 2460، 2464، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4264، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10982، 11043، 11041، 11042، 11268، 11840، 12463، 12570، 12664، 12712، 12711، 12896، 12894، 13700، والطبراني فى «الصغير» برقم: 776، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 807، 2131»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ، فَخَرَجْنَا، وَرَجَعْنَا، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ؟ فَقَالَ: تِلْكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْ رَغِمْتُمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّفَاوِيُّ I ".
موسیٰ بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”ہم آپ حضرات کے ساتھ تھے، پھر ہم (سفر پر) نکلے اور واپس آئے تو ہم نے دو رکعتیں پڑھیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”یہی ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، خواہ تمہاری ناک خاک آلود ہو (یعنی تمہیں پسند ہو یا نہ ہو)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف حارث بن عمیر رحمہ اللہ اور محمد بن عبد الرحمن طفاوی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 6334]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1887، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12895، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4294»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں