🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6006
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ، قَالَ: نَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ عِلِّيِّينَ يُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ كَأَنَّهُ كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُمَا وَأَنْعَمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ [ أَبِي ] إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ علیین میں سے کوئی شخص جنتیوں کی طرف جھانکتا ہے تو (اس کے نور کی وجہ سے) یوں لگتا ہے جیسے وہ ایک چمکتا دمکتا ستارہ ہو، اور بلاشبہ ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) انہی میں سے ہیں، اور وہ دونوں اس سے بھی بڑھ کر نعمتوں اور مرتبے کے حق دار ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے یونس بن ابی اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو قتیبہ سلم بن قتیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6006]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير سلم بن قتيبة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 54» »

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح غير سلم بن قتيبة وهو ثقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6007
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ سَعْدٍ الْإِسْكَافِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَأُبْغِضُ الْمَرْأَةَ تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا تَجُرُّ ذَيْلَهَا، تَشْكُو زَوْجَهَا.
I " لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے وہ عورت سخت ناپسند ہے جو اپنا دامن گھسیٹتی ہوئی اپنے گھر سے نکلے اور اپنے شوہر کی شکایت کرتی پھرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں یحییٰ بن یعلیٰ اسلمی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6007]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: ويحيى بن يعلى ليس بالقوي «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 15، ص 237» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 739»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه يحيى بن يعلى ليس بالقوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں