🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3614
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمِقَةُ مِنَ اللهِ، وَالصِّيتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللهُ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلُ: إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ فَتُوضَعُ لَهُ الْمِقَةُ فِي الْأَرْضِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: شَرِيكٌ .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محبت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور شہرت و چرچا آسمان میں ہوتا ہے، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام پکار کر کہتے ہیں: تمہارا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو، پھر اس کے لیے زمین میں محبت رکھ دی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں شریک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 3614]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22663، 22701، 22702، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7551، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6582»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6582
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمِقَةُ مِنَ اللهِ، وَالصِّيتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللهُ عَبْدًا قَالَ: يَا جِبْرِيلُ إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ. قَالَ: فَيُنَادِي جِبْرِيلُ، فَيُنْزِلُ لَهُ الْمِقَةَ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ شَرِيكٌ I ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محبت اللہ کی جانب سے (عطا) ہوتی ہے اور شہرت آسمانوں میں ہوتی ہے، پھر جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو ارشاد فرماتا ہے: ”اے جبرائیل! بے شک تمہارا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، سو تم بھی اس سے محبت کرو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جبرائیل (آسمان والوں میں) منادی کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ زمین والوں میں اس کے لیے محبت اتار دیتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں شریک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6582]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22663، 22701، 22702، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7551، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3614»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں