🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَجِيءُ الْمَقْتُولُ آخِذًا قَاتِلَهُ، وَأَوْدَاجُهُ تَشْخَبُ دَمًا عِنْدَ ذِي الْعِزَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟ فَيَقُولُ: فِيمَ قَتَلْتَهُ؟ قَالَ: قَتَلْتُهُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لِفُلَانٍ. قِيلَ: هِيَ لِلهِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقتول اپنے قاتل کو پکڑے ہوئے خدائے ذوالعزت کے حضور آئے گا، اس حال میں کہ اس کی شہ رگوں سے خون کے فوارے چھوٹ رہے ہوں گے، پس وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! اس سے پوچھیے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ وہ عرض کرے گا: میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ عزت (و غلبہ) فلاں شخص کے لیے ہو جائے۔ کہا جائے گا: عزت تو اللہ ہی کے لیے ہے۔“
عاصم رحمہ اللہ سے اس روایت کو صرف اہل بصرہ کے عکرمہ بن عبداللہ البنانی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، اور اس کی روایت میں فیض بن وثیق الثقفی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الفيض بن وثيق وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 297» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10407»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الفيض بن وثيق كذاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 767
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " إِذَا تَكَلَّمَ رُئِيَ كَالنُّورِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ ثَنَايَاهُ I ".
لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گفتگو فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے والے دانتوں کے درمیان سے نور کی مانند (کچھ) نکلتا ہوا دکھائی دیتا تھا۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ اسی طریق سے مروی ہے، اور ابراہیم بن منذر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 70، 71، والدارمي فى «مسنده» برقم: 59، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 15، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12181»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں