🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 863
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ .
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ، وَالْقَسْوَةُ وَالْغِلْظَةُ فِي رَبِيعَةَ وَمُضَرَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا أَحْمَدُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان اہل حجاز میں ہے، اور سنگدلی و سختی ربیعہ اور مضر میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوبکر (بن عیاش) رحمہ اللہ سے احمد (بن یونس) رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 863]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 53، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7296، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14782، 14819، 14942، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1893، 1935، 2309، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33101، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9071»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 864
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ: نَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَالْعَشَاءُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَيُّوبُ .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور رات کا کھانا حاضر ہو، تو پہلے کھانا کھانے سے آغاز کرو۔“
یہ حدیث سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ایوب رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 864]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أيوب بن عتبة وثقه أحمد ويحيى بن معين في رواية عنهما وضعفه النسائي وأحمد وابن معين في روايات عنهما «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 46» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16786، 16805، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7999، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6250»

الحكم على الحديث:
فيه أيوب بن عتبة مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں