🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1480
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَا يَرَى مُؤْمِنٌ مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً، فَيَسْتُرُهَا عَلَيْهِ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ. I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُعَلَّى I ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مومن اپنے بھائی کا کوئی عیب دیکھ کر اس کی پردہ پوشی نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور معلی بن عبدالرحمٰن اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط والصغير وإسنادهما ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 246» »
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 885، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2733، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1118، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9442»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9441
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سِتِّينَ خَرِيفًا قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ ، وَمَا الْخَرِيفُ؟ قَالَ: الْعَامُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا أَبُو سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی، تو اسے جہنم سے ساٹھ خریف کی مسافت کے برابر دور کر دیا جائے گا۔“ (ثابت بنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے پوچھا: ”اے ابو حمزہ! خریف کیا ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سال۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو معمر رحمہ اللہ سے ابو سفیان معمری رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو جعفر نفیلی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9441]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3097»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9442
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ إِلْيَاسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَرَى مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً فَيَسْتُرُهَا إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ بِهَا الْجَنَّةَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان شخص اپنے بھائی میں کوئی عیب (قابلِ ستر بات) دیکھے اور اس پر پردہ ڈال دے، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ حدیث ابو سعید رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور خالد بن الیاس رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9442]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط والصغير وإسنادهما ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 246» »
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 885، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2733، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1118، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1480»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں