🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
919. باب فيمن يشرب الخمر
شراب پینے والے کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3788
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو نَصْرٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ نَافِعِ ابْنِ عَاصِمٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ شَرِبَهَا فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرَ بِعَيْنٍ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ شَرِبَهَا فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ شَرِبَهَا الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ عَيْنِ - أَوْ نَهْرِ - الْخَبَالِ. قِيلَ: وَمَا عَيْنُ - أَوْ نَهْرُ - الْخَبَالِ؟ قَالَ: صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ".
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب پی اور اسے نشہ ہو گیا تو اس کی چالیس صبحوں کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، پھر اگر اس نے دوبارہ شراب پی اور اسے نشہ ہو گیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، پھر اگر اس نے تیسری بار پی اور اسے نشہ ہو گیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر اس نے چوتھی مرتبہ پی تو اللہ عزوجل کے ذمۂ کرم پر یہ حق ہے کہ اسے «عَيْنُ الْخَبَالِ» یا نہرِ خبال سے سیراب کرے۔“ دریافت کیا گیا کہ یہ «عَيْنُ الْخَبَالِ» یا نہرِ خبال کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دوزخیوں کے اجسام سے نچڑنے والی پیپ اور غلاظت ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3788]
تخریج الحدیث: «نافع بن عاصم بن عروة الثقفي: ثقة، ويعلى بن عطاء ثقة (التقريب – من الحفظ)؛ وأخرجه النسائي (5670)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 5670، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8176»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3789
قَالَ: وَثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عْمَرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا؛ فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الثَّانِيَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الثَّالِثَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ تَوْبَةٌ وَكَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ. قِيلَ: وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: مَا يَخْرُجُ مِنْ صَدِيدِ أَهْلِ النَّارِ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب نوشی کی، اس کی چالیس روز تک نماز قبول نہیں کی جائے گی؛ پھر اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، اگر اس نے دوبارہ وہی کام کیا تو پھر چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، پھر اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، اگر اس نے تیسری مرتبہ پی تو چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، لیکن اگر اس نے چوتھی بار یہ حرکت کی تو پھر اس کی توبہ قبول نہیں ہو گی اور اللہ عزوجل پر یہ حق ہے کہ وہ اسے «طِينَةُ الْخَبَالِ» ”طینۃ الخبال“ پلائے۔“ دریافت کیا گیا کہ طینۃ الخبال کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ پیپ اور رطوبت ہے جو جہنمیوں کے اجسام سے نکلے گی۔“ یہ اسناد صحیح ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3789]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 5664، 5670، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3377، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6606، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2091، وأخرجه فتح الباري برقم: 1849، وأخرجه مسند البزار برقم: 2493، 4074، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 91، 984، 7314، 7315، 7318، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3680، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8177، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6169»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں