الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1030. باب خلافة عمر بن الخطاب رضي الله عنه
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 406
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَبَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ - وَقَدْ مَاتَ أَبُو بَكْرٍ وَاسْتُخْلِفَ عُمَرُ - فَقُلْتُ لِعُمَرَ : ارْفَعْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ عَلَى مَا بَايَعْتُ عَلَيْهِ صَاحِبَكَ قَبْلَكَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ ".
(قُلْتُ: عَلِيُّ ابْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ) .
(قُلْتُ: عَلِيُّ ابْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم مدینہ منورہ حاضر ہوئے، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہو چکی تھی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منصبِ خلافت پر فائز ہو چکے تھے، تو میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کی: اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ کے ہاتھ پر انہی شرائط پر بیعت کروں جن پر میں نے آپ سے پہلے آپ کے رفیق (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) سے بیعت کی تھی، یعنی اپنی استطاعت کے مطابق بات سننے اور اطاعت کرنے پر۔“
میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں موجود راوی علی بن زید ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 406]
میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں موجود راوی علی بن زید ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 406]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف موقوفًا على أنس؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان
حدیث نمبر: 4156
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنْسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى عُمَرَ بَعْدَ هَلَاكِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقُلْتُ: ارْفَعْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ عَلَى مَا بَايَعْتُ عَلَيْهِ صَاحِبَيْكَ مِنْ قَبْلِكَ - يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَبَايَعْتُهُ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ کی بیعت انھی شرائط پر کروں جن پر میں نے آپ سے پہلے آپ کے دو ساتھیوں یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بیعت کی تھی، چنانچہ میں نے ان سے اپنی استطاعت کے مطابق سمع و طاعت (حکم سننے اور ماننے) پر بیعت کی۔“ یہ سند علی بن زید بن جدعان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4156]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف