🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
189. (بَابُ أَهْلِيَّةِ أَبِي عُبَيْدَةَ لِلْخِلَافَةِ)
(سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے خلافت کا اہل ہونے کا بیان)۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 204
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ، وَسُئِلَتْ: مَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَخْلِفًا لَوِ اسْتَخْلَفَ؟ قَالَتْ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قِيلَ لَهَا: مَنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَتْ: عُمَرُ ، ثُمَّ قِيلَ لَهَا: بَعْدَ عُمَرَ؟ قَالَتْ: أَبُو عُبَيْدَةَ، ثُمَّ انْتَهَتْ إِلَى ذَا.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، ان سے سوال کیا گیا: ”اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو اپنا جانشین مقرر فرماتے تو کسے بناتے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر ان سے پوچھا گیا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد کسے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر ان سے پوچھا گیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر وہ اسی پر رک گئیں۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه/حدیث: 204]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23825، وأخرجه فتح الباري برقم: 4190، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4521، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8364»
«صحيح مسلم: 4/1856؛ الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 3/181»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1286
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: أَنَا أَبُو عُمَيْسٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ مَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَخْلِفًا لَوِ اسْتَخْلَفَ؟ قَالَتْ: "أَبُو بَكْرٍ. قِيلَ لَهَا: مَنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَتْ: عُمَرُ ، ثُمَّ قِيلَ لَهَا: مَنْ بَعْدَ عُمَرَ؟ قَالَتْ: أَبُو عُبَيْدَةَ ".، قَالَ: ثُمَّ انْتَهَتْ إِلَى ذَا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو خلیفہ مقرر فرماتے تو کسے کرتے؟ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو۔“ ان سے پوچھا گیا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد کسے؟ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر ان سے پوچھا گیا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد کسے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو۔“
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر سیدہ رضی اللہ عنہا اسی نام پر رک گئیں۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه/حدیث: 1286]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح، وهو مكرر ٢٠٤ وأخرجه ابن راهويه في مسنده ل ١٥٢ ب عن وكيع نا أبو العميس عن ابن أبي مليكة عن عائشة وفيه قالت: قال رسول الله ﷺ لو كنت مستخلفاً لاستخلفت أبا بكر أو عمر . .» ‏‏‏‏
«تقدم تخريجه في رقم: 204»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں