🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. (بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ)
(سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 359
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صَبِيحٍ زَحْمَوَيْهِ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أُتِيتُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ" ، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ: مَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "أَوَّلْتُهُ الدِّينَ".
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی دوران کہ میں سو رہا تھا، اچانک میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، پس میں نے اس میں سے (اس قدر) پیا کہ میں سیرابی کے اثر کو اپنے ناخنوں سے نکلتا ہوا دیکھنے لگا، پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“
پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد موجود لوگوں نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی؟“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اس کی تعبیر دین لی ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لارساله ورجاله ثقات . وهو يخالف لما ثبت في الصحيح في تأويل الفضل بالعلم والقميص بالدين وهنا بالعكس في هذا وفي الآتي . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6604، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4404، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2284، 3687، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5529، 5834، 6107، 6307، 6390، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2154، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8368، 8369»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 365
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ" ، قَالُوا: مَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "الْعِلْمُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اسی دوران کہ میں سویا ہوا تھا، میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، پس میں نے (اس میں سے) پی لیا یہاں تک کہ میں سیرابی کو اپنے ناخنوں سے نکلتے ہوئے دیکھنے لگا، پھر میں نے اپنا بچا ہوا (دودھ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا“۔ صحابہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 365]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . والحديث صحيح ومضى برقم ٣٢٠ . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6604، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4404، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2284، 3687، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5529، 5834، 6107، 6307، 6390، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2154، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8368، 8369»
«تقدم تخريجه في رقم: 320»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں