🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب في المجاهدة
باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1175
وعن حذيفة - رضي الله عنه - قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ لَيْلَةٍ فَافْتَتَحَ البَقرَةَ، فَقُلْتُ: يَرْكَعُ عِنْدَ المائَةِ، ثُمَّ مَضَى، فقلتُ: يُصَلِّي بِهَا في رَكْعَةٍ فَمَضَى، فقلتُ: يَرْكَعُ بِهَا، ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَاءَ فَقَرَأَهَا، ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَهَا، يَقرَأُ مُتَرَسِّلًا: إِذَا مَرَّ بآيةٍ فِيهَا تَسبيحٌ سَبَّحَ، وَإذَا مَرَّ بسُؤَالٍ سَأَلَ، وَإذَا مَرَّ بتَعَوُّذٍ تَعَوَّذَ، ثُمَّ رَكَعَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ العَظِيمِ» فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحوًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ» ثُمَّ قَامَ طَويلًا قَريبًا مِمَّا رَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ، فَقَالَ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى» فَكَانَ سجُودُهُ قَريبًا مِنْ قِيَامِهِ. رواه مسلم.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۂ بقرہ شروع کی، میں نے (دل میں) کہا: سو آیات پر رکوع کریں گے، پھر آپ آگے بڑھ گئے، میں نے کہا: اسے (پوری) ایک رکعت میں پڑھیں گے، آپ آگے بڑھتے گئے، میں نے کہا: اسے (ختم کر کے) رکوع کریں گے، پھر آپ نے سورۂ نساء شروع کی اور اسے پڑھا، پھر سورۂ آل عمران شروع کی اور اسے پڑھا، آپ ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے: جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح ہوتی تو تسبیح کرتے، اور جب کسی سوال (والی آیت) سے گزرتے تو سوال کرتے، اور جب کسی پناہ مانگنے (والی آیت) سے گزرتے تو پناہ مانگتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور کہنے لگے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» (پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے)، آپ کا رکوع تقریباً آپ کے قیام جتنا تھا، پھر آپ نے کہا: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» (اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے)، پھر آپ دیر تک کھڑے رہے، تقریباً اتنی دیر جتنی دیر رکوع کیا تھا، پھر سجدہ کیا اور کہا: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» (پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے)، آپ کا سجدہ (بھی) تقریباً آپ کے قیام جتنا تھا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1175]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (102). أخرجه: مسلم 2/ 186 (772) (203).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 102 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں