🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
192. باب الحث عَلَى حضور الجماعة في الصبح والعشاء
باب: صبح اور عشاء کی نماز میں جماعت کے ساتھ حاضر ہونے کی ترغیب
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا في النِّدَاءِ والصَّفِ الأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلاَّ أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ، ولو يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«الاسْتِهَامُ» : الاقْتِرَاعُ، وَ«التَّهْجِيرُ» : التَّبْكِيرُ إِلَى الصَّلاةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا (اجر) ہے، پھر وہ اس کے لیے قرعہ اندازی کے سوا کوئی راستہ نہ پائیں تو ضرور اس پر قرعہ اندازی کریں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ (نماز کے لیے) جلدی آنے میں کیا (اجر) ہے تو ضرور اس کی طرف ایک دوسرے سے سبقت کریں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر (کی نماز) میں کیا (اجر) ہے تو ضرور ان میں آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ)
«الِاسْتِهَامُ»: قرعہ اندازی کرنا۔ اور «التَّهْجِيرُ»: نماز کے لیے جلدی (اول وقت میں) جانا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 159 - 160 (615)، ومسلم 2/ 31 (437) و(129).
وضاحت: «الْعَتَمَةِ» : عتمہ سے مراد آخری نماز (عشاء) کا وقت ہے۔ (لسان العرب 9/41)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں