الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
194. باب فضل الصف الأول والأمر بإتمام الصفوف الأُوَل وتسويتها والتراصّ فِيهَا
باب: پہلی صف کی فضیلت، اور اگلی صفوں کو مکمل کرنے، انہیں سیدھا کرنے اور ان میں مل کر کھڑے ہونے کا حکم
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 349
وعنه، قَالَ: كَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا في الصَّلاةِ، ويَقُولُ: «اسْتَوُوا وَلاَ تَخْتَلِفُوا، فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، لِيَلِني مِنْكُمْ أُولُوا الأحْلاَمِ وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» . رواه مسلم.
وقوله - صلى الله عليه وسلم: «لِيَلِني» هُوَ بتخفيف النون وليس قبلها ياءٌ، وَرُوِيَ بتشديد النُّون مَعَ يَاءٍ قَبْلَهَا. «وَالنُّهَى» : العُقُولُ. «وَأُولُوا الأحْلام» : هُم البَالِغُونَ، وقَيلَ: أهْلُ الحِلْمِ وَالفَضْلِ.

انہی (سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (صف سیدھی کرنے کے لیے) ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرماتے: ”سیدھے رہو اور آگے پیچھے نہ ہو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، تم میں سے سمجھ دار اور عقل مند لوگ میرے قریب کھڑے ہوں، پھر وہ جو (مرتبے میں) ان کے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «لِيَلِنِي»: نون کی تخفیف کے ساتھ ہے اور اس سے پہلے یاء نہیں، اور یاء کے ساتھ نون کی تشدید سے (لِيَلِيَنِّي) بھی مروی ہے۔
«وَالنُّهَى»: عقلیں۔
«وَأُولُوا الأَحْلَامِ»: بالغ لوگ، اور کہا گیا ہے: بردباری اور فضیلت والے لوگ۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 349]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 30 (432) (122).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)