🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
194. باب فضل الصف الأول والأمر بإتمام الصفوف الأُوَل وتسويتها والتراصّ فِيهَا
باب: پہلی صف کی فضیلت، اور اگلی صفوں کو مکمل کرنے، انہیں سیدھا کرنے اور ان میں مل کر کھڑے ہونے کا حکم
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 160
الخامس: عن أَبي عبدِ الله النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ، أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: كَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يُسَوِّي صُفُوفَنَا حَتَّى كَأنَّما يُسَوِّي بِهَا القِدَاحَ حَتَّى إِذَا رَأَى أَنَّا قَدْ عَقَلْنَا عَنْهُ. ثُمَّ خَرَجَ يَومًا فقامَ حَتَّى كَادَ أَنْ يُكَبِّرَ فرأَى رَجلًا بَاديًا صَدْرُهُ، فَقَالَ: «عِبَادَ الله، لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ» .
سیدنا ابوعبداللہ نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم ضرور اپنی صفیں سیدھی کرو گے، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں کے درمیان مخالفت ڈال دے گا۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفیں (اس قدر) سیدھی کرتے تھے گویا آپ ان کے ذریعے تیروں کی لکڑیاں سیدھی کر رہے ہوں، یہاں تک کہ جب آپ نے دیکھ لیا کہ ہم نے آپ سے (یہ بات) سمجھ لی ہے (تو یہ عمل چھوڑ دیا)۔ پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے) نکلے اور کھڑے ہو گئے، یہاں تک کہ قریب تھا کہ آپ تکبیر کہیں، تو آپ نے ایک آدمی کو دیکھا جس کا سینہ (صف سے) باہر نکلا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! تم ضرور اپنی صفیں سیدھی کرو گے، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں کے درمیان مخالفت ڈال دے گا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 160]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 184 (717)، ومسلم 2/ 31 (436) (127) و(128). قال النووي في شرح صحيح مسلم 2/ 334 (436): «في الحديث الحث على تسوية الصفوف» .
وضاحت: «الْقِدَاحَ» : تیروں کی لکڑیاں۔ (دلیل الفالحین 2/210)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں