الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. باب فضل يوم الجمعة ووجوبها والاغتسال لَهَا والطّيب والتبكير إِلَيْهَا والدعاء يوم الجمعة والصلاة عَلَى النبي - صلى الله عليه وسلم - وفِيهِ بيان ساعة الإجابة واستحباب إكثار ذكر الله تعالى بعد الجمعة
باب: جمعہ کے دن کی فضیلت، جمعہ کا وجوب، اس کے لیے غسل کرنا، خوشبو لگانا اور جلدی جانا، جمعہ کے دن دعا کرنا اور نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنا، اور اس میں قبولیت کی گھڑی کا بیان، اور جمعہ کے بعد کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا استحباب
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 827
وعن أَبي عبد الله سَلْمَان الفارسي - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَيَتَطهَّرُ مَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ، وَيَدَّهِنُ مِنْ دُهْنِهِ، أَوْ يَمَسُّ مِنْ طِيب بَيْتِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَلاَ يُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَينِ، ثُمَّ يُصَلِّي مَا كُتِبَ لَهُ، ثُمَّ يُنْصِتُ إِذَا تَكَلَّمَ الإمَامُ، إِلاَّ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الجُمُعَةِ الأُخْرَى» . رواه البخاري.
سیدنا ابو عبداللہ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے، اور جس قدر ہو سکے پاکیزگی حاصل کرے، اور اپنا تیل لگائے یا اپنے گھر کی خوشبو لگائے، پھر (مسجد کی طرف) نکلے اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی نہ ڈالے، پھر جتنی (نماز) اس کے مقدر میں ہو پڑھے، پھر جب امام خطبہ دے تو خاموش رہے، تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے (گناہ) معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 827]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 827]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 4 (883).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)