الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب في بيان كثرة طرق الخير
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1287
وعن أَبي ذرّ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله، أيُّ العَمَلِ أفْضلُ؟ قَالَ: «الإيمَانُ بِاللهِ، وَالجِهَادُ في سَبِيلهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1287]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1287]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (117). أخرجه: البخاري 3/ 188 (2518)، ومسلم 1/ 62 (84).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 117 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1359
وعن أَبي ذرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله، أيُّ الأعمَالِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «الإيمَانُ بِاللهِ، وَالجِهَادُ في سَبيلِ اللهِ» قَالَ: قُلْتُ: أيُّ الرِّقَابِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «أنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، وَأَكْثَرُهَا ثَمَنًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان اور اللہ کی راہ میں جہاد۔“ میں نے عرض کیا: کون سے غلام (آزاد کرنا) افضل ہیں؟ فرمایا: ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور قیمت میں سب سے زیادہ ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1359]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1359]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (117). أخرجه: البخاري 3/ 188 (2518)، ومسلم 1/ 62 (84).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 117 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)