الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
249. باب مَا يقوله عِنْدَ النوم
باب: سوتے وقت کیا کہے
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1446
عن حُذَيفَةَ، وأبي ذرٍ رضي الله عنهم، قالا: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أوَى إِلَى فِرَاشِهِ، قَالَ: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَحْيَا وَأموتُ» وَإذَا اسْتَيقَظَ قَالَ: «الحَمْدُ للهِ الَّذِي أَحْيَانَا بعْدَ مَا أماتَنَا وإِلَيْهِ النُّشُورُ» . رواه البخاري.
سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو فرماتے: ” «بِاسْمِكَ اللّٰهُمَّ أَحْيَا وَأَمُوتُ» (اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ میں جیتا ہوں اور مرتا ہوں)“ اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے: ” «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ» (سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأذكار/حدیث: 1446]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأذكار/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 84 (6312) عن حذيفة، و8/ 88 (6325) عن أبي ذر.
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)