🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب في الأمر بالمحافظة عَلَى السنة وآدابها
باب: سنت اور اس کے آداب کی پابندی کا حکم
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1378
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَثَلُ مَا بَعَثَنِي الله بِهِ مِنَ الهُدَى وَالعِلْمِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أصَابَ أرْضًا؛ فَكَانَتْ مِنْهَا طَائِفَةٌ طَيِّبةٌ قَبِلَتِ المَاءَ فَأَنْبَتَتِ الكَلأَ، وَالعُشْبَ الكَثِيرَ، وَكَانَ مِنْهَا أجَادِبُ أمْسَكَتِ المَاءَ، فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ، فَشَرِبُوا مِنْهَا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا، وَأَصَابَ طَائِفَةً مِنْهَا أُخْرَى إنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ؛ لا تُمْسِكُ مَاءً وَلاَ تُنْبِتُ كلأً، فَذلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ في دِينِ اللهِ، وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ، فَعَلِمَ وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذلِكَ رَأسًا، وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے مجھے جس ہدایت اور علم کے ساتھ بھیجا ہے اس کی مثال اس بارش جیسی ہے جو کسی زمین پر برسی؛ تو اس (زمین) کا ایک حصہ عمدہ تھا جس نے پانی کو قبول کیا اور گھاس اور بہت سا سبزہ اگایا، اور اس کا کچھ حصہ سخت تھا جس نے پانی کو روک لیا، تو اللہ نے اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا، انہوں نے (خود) اس سے پیا، (جانوروں کو) پلایا اور کھیتی کی، اور وہ (بارش) اس کے ایک اور حصے پر بھی برسی جو محض چٹیل میدان تھا، نہ پانی روکتا ہے اور نہ گھاس اگاتا ہے۔ تو یہ مثال ہے اس شخص کی جس نے اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کی اور اسے اس چیز نے فائدہ دیا جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بھیجا ہے، چنانچہ اس نے (خود) علم حاصل کیا اور (دوسروں کو) سکھایا، اور (یہ) مثال ہے اس شخص کی جس نے اس کی طرف سر (تک) نہ اٹھایا اور اللہ کی وہ ہدایت قبول نہ کی جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1378]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (162). أخرجه: البخاري 1/ 30 (79)، ومسلم 7/ 63 (2282) (15).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 162 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں