الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1578
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «اثْنَتَان في النَّاسِ هُمَا بِهِم كُفْرٌ: الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى المَيِّتِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں دو باتیں ایسی ہیں جو ان میں کفر ہیں: نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1578]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1578]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 58 (67) (121).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس (کے معنی) میں کئی اقوال ہیں، ان میں سب سے صحیح یہ ہے کہ اس کا مطلب ہے: یہ دونوں کام کافروں کے اعمال اور جاہلیت کے اخلاق میں سے ہیں۔ اور اس حدیث میں نسب میں طعن کرنے اور نوحہ کرنے کی حرمت کی سختی (بیان) ہے، واللہ اعلم۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/265)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)