الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب تعظيم حرمات المسلمين وبيان حقوقهم والشفقة عليهم ورحمتهم
باب: مسلمانوں کی حرمتوں کی تعظیم، ان کے حقوق کا بیان اور ان پر شفقت و رحمت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 244
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «المُسْلِمُ أخُو المُسْلِمِ، لاَ يَظْلِمُهُ، وَلاَ يُسْلِمُهُ. مَنْ كَانَ في حَاجَةِ أخِيه، كَانَ اللهُ فِي حَاجَتِهِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً، فَرَّجَ اللهُ عَنْهُ بِهَا كُرْبَةً مِنْ كرَبِ يَومِ القِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے (دشمن کے) حوالے کرتا ہے۔ جو اپنے بھائی کی ضرورت (پوری کرنے) میں لگا رہے اللہ اس کی ضرورت (پوری کرنے) میں ہوتا ہے، اور جس نے کسی مسلمان سے کوئی مصیبت دور کی اللہ اس کے بدلے قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے اس کی کوئی مصیبت دور فرمائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 244]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (233). أخرجه: البخاري 3/ 168 (2442)، ومسلم 8/ 18 (2580) (58).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 233 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)