الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب تعظيم حرمات المسلمين وبيان حقوقهم والشفقة عليهم ورحمتهم
باب: مسلمانوں کی حرمتوں کی تعظیم، ان کے حقوق کا بیان اور ان پر شفقت و رحمت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 183
الثالث: عن أنس - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يُؤمِنُ أحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لأَخِيهِ مَا يُحبُّ لِنَفْسِهِ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی (کامل) مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 183]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 10 (13)، ومسلم 1/ 49 (45) (71).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی ہے: وہ کامل ایمان والا نہیں ہو سکتا۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/230)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)