الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب وجوب أمره أهله وأولاده المميزين وسائر من في رعيته بطاعة الله تعالى ونهيهم عن المخالفة وتأديبهم ومنعهم من ارتكاب مَنْهِيٍّ عَنْهُ
باب: اپنے گھر والوں، سمجھدار بچوں اور اپنی ماتحتی میں موجود تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دینے، انہیں (شریعت کی) خلاف ورزی سے روکنے، انہیں ادب سکھانے اور ممنوع کام کے ارتکاب سے باز رکھنے کے وجوب کا بیان
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 283
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كلكم رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ: وَالأمِيرُ رَاعٍ، والرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أهْلِ بَيتِهِ، وَالمَرْأةُ رَاعِيةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجها وَوَلَدهِ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ امیر نگہبان ہے، اور آدمی اپنے گھر والوں پر نگہبان ہے، اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کی اولاد پر نگہبان ہے، پس تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 283]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 41 (5200)، ومسلم 6/ 7 (1829) (20).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)