الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب تحريم العقوق وقطيعة الرحم
باب: والدین کی نافرمانی اور قطع رحمی کی حرمت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1550
وعن أَبي بَكْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «ألاَ أُنَبِّئُكُمْ بِأكْبَرِ الكَبَائِرِ؟» قُلْنَا: بَلَى يَا رسولَ اللهِ. قَالَ: «الإشْراكُ باللهِ، وعُقُوقُ الوَالِدَيْنِ» وكَانَ مُتَّكِئًا فَجَلَسَ، فَقَالَ: «ألا وَقَولُ الزُّورِ» . فما زال يُكَرِّرُهَا حَتَّى قلنا: لَيْتَهُ سَكَتَ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے کبیرہ گناہ نہ بتاؤں؟“ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگائے ہوئے تھے، پھر (سیدھے ہو کر) بیٹھ گئے اور فرمایا: ”سن لو! اور جھوٹی بات (بھی)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے مسلسل دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم نے (دل میں) کہا: کاش آپ خاموش ہو جائیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1550]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1550]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (336). أخرجه: البخاري 3/ 225 (2654)، ومسلم 1/ 64 (87) (143).
وضاحت: «لَيْتَهُ سَكَتَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا (سیدھے ہو کر) بیٹھنا اس معاملے کی اہمیت کی وجہ سے تھا، اور یہ اس کی حرمت کی تاکید اور اس کی شدید قباحت کا فائدہ دیتا ہے۔ اور صحابہ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر شفقت کی وجہ سے اور اس چیز کو ناپسند کرتے ہوئے کہی اور اس کی تمنا کی جو آپ کو بے چین اور غضبناک کر رہی تھی۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/292) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی آپ پر شفقت کرتے ہوئے اور اس چیز کو ناپسند کرتے ہوئے جو آپ کو بے چین کر رہی تھی، اور اس میں اس بات کا بیان ہے کہ صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کس قدر ادب کرتے، آپ سے محبت رکھتے اور آپ پر شفقت کرتے تھے۔“ (فتح الباری 5/324)
یہ حدیث نمبر 336 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 336 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)