الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب فضل الحب في الله والحث عَلَيهِ وإعلام الرجل من يحبه، أنه يحبه، وماذا يقول لَهُ إِذَا أعلمه
باب: اللہ کی خاطر محبت کی فضیلت اور اس کی ترغیب، آدمی جس سے محبت کرتا ہو اسے بتا دینا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے، اور جب وہ اسے بتائے تو (دوسرا) اسے کیا جواب دے
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 361
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم: «أَنَّ رَجُلًا زَارَ أَخًا لَهُ في قَريَة أُخْرَى، فَأَرْصَدَ الله تَعَالَى عَلَى مَدْرَجَتِهِ مَلَكًا، فَلَمَّا أتَى عَلَيهِ، قَالَ: أيْنَ تُريدُ؟ قَالَ: أُريدُ أخًا لي في هذِهِ القَريَةِ. قَالَ: هَلْ لَكَ عَلَيهِ مِنْ نِعْمَةٍ تَرُبُّهَا عَلَيهِ؟ قَالَ: لا، غَيْرَ أنِّي أحْبَبْتُهُ في الله تَعَالَى، قَالَ: فإنِّي رَسُول الله إلَيْكَ بِأَنَّ اللهَ قَدْ أَحَبَّكَ كَمَا أحْبَبْتَهُ فِيهِ» . رواه مسلم.
يقال: «أرْصَدَهُ» لِكَذَا: إِذَا وَكَّلَهُ بِحِفْظِهِ، وَ«المَدْرَجَةُ» بِفْتْحِ الميمِ والرَّاءِ: الطَّرِيقُ، ومعنى «تَرُبُّهَا» : تَقُومُ بِهَا، وَتَسْعَى في صَلاحِهَا.
يقال: «أرْصَدَهُ» لِكَذَا: إِذَا وَكَّلَهُ بِحِفْظِهِ، وَ«المَدْرَجَةُ» بِفْتْحِ الميمِ والرَّاءِ: الطَّرِيقُ، ومعنى «تَرُبُّهَا» : تَقُومُ بِهَا، وَتَسْعَى في صَلاحِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: ”ایک آدمی دوسری بستی میں اپنے ایک بھائی سے ملنے گیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے راستے پر ایک فرشتہ مقرر کر دیا، جب وہ اس کے پاس پہنچا تو (فرشتے نے) کہا: کہاں کا ارادہ ہے؟ اس نے کہا: اس بستی میں اپنے ایک بھائی کے پاس جانا چاہتا ہوں۔ اس نے کہا: کیا اس پر تمہارا کوئی احسان ہے جس کی تم دیکھ بھال کر رہے ہو؟ اس نے کہا: نہیں، سوائے اس کے کہ میں اس سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرتا ہوں۔ (فرشتے نے) کہا: تو میں اللہ کی طرف سے تمہارے پاس یہ پیغام لے کر آیا ہوں کہ اللہ نے بھی تم سے ویسی ہی محبت کی ہے جیسی تم نے اس کی خاطر اس (بھائی) سے محبت کی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
کہا جاتا ہے: «أَرْصَدَهُ» لِكَذَا: جب اسے کسی چیز کی نگہبانی پر مقرر کر دے۔
«المَدْرَجَةُ» میم اور راء کے زبر کے ساتھ: راستہ۔
«تَرُبُّهَا» کا معنی ہے: تم اس کا انتظام کرتے ہو اور اس کی درستی کی کوشش کرتے ہو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 361]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 12 (2567) (38).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)