🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. باب الخوف
باب: (اللہ تعالیٰ سے) خوف کا بیان
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
الثالث والعشرون: عن عَدِي بنِ حَاتمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سمعت النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بشقِّ تَمْرَةٍ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لهما عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إلاَّ سَيُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَينَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلاَ يَرَى إلاَّ مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ أَشْأَمَ مِنْهُ فَلاَ يَرى إلاَّ مَا قَدَّمَ، وَيَنظُرُ بَيْنَ يَدَيهِ فَلاَ يَرَى إلاَّ النَّار تِلقَاءَ وَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَو بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ» .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کرنے) کے ذریعے ہی ہو۔“
(متفق علیہ)
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں انہی سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے اس کا رب (قیامت کے دن) اس طرح کلام کرے گا کہ اس کے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا، وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنے سامنے دیکھے گا تو اسے اپنے چہرے کے سامنے آگ ہی نظر آئے گی، لہٰذا آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو، پھر جو (یہ بھی) نہ پائے تو اچھی بات کے ذریعے (بچے)۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
وضاحت: «بِشِقِّ تَمْرَةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شق التمرہ (شین کے کسرہ کے ساتھ) کھجور کا آدھا حصہ اور اس کا ایک کنارہ ہے۔ اس میں صدقے کی ترغیب ہے، اور یہ کہ تھوڑا صدقہ بھی آگ سے نجات کا سبب ہے۔ اور ترجمان وہ ہے جو ایک زبان کی بات کو دوسری زبان میں بیان کرے۔ اور اس میں یہ بھی ہے کہ اچھی بات آگ سے نجات کا سبب ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/109، حدیث 1016)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں