الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب فضل البكاء من خشية الله تَعَالَى وشوقًا إِليه
باب: اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اور اس کے شوق میں رونے کی فضیلت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1008
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لِي النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ القُرْآنَ» ، فقلتُ: يَا رسولَ الله، أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟! قَالَ: «إنِّي أُحِبُّ أَنْ أسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى جِئْتُ إِلَى هذِهِ الآية: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاَءِ شَهِيدًا﴾ قَالَ: «حَسْبُكَ الآنَ» فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ، فَإذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ آپ ہی پر تو نازل ہوا ہے؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ اسے کسی اور سے سنوں۔“ تو میں نے آپ کو سورۃ النساء پڑھ کر سنائی، یہاں تک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا: ”پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے“ (سورۃ النساء: 41)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس اب کافی ہے۔“ میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی دونوں آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1008]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1008]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (446). أخرجه: البخاري 6/ 241 (5050)، ومسلم 2/ 195 (800) (247).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 446 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)