الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب فضل البكاء من خشية الله تَعَالَى وشوقًا إِليه
باب: اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اور اس کے شوق میں رونے کی فضیلت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 360
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ أَبُو بكر لِعُمَرَ رضي الله عنهم بَعْدَ وَفَاةِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى أُمِّ أَيْمَنَ - رضي الله عنها - نَزُورُهَا كَمَا كَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يَزُورُهَا، فَلَمَّا انْتَهَيَا إِلَيْهَا، بَكَتْ، فَقَالاَ لَهَا: مَا يُبْكِيكِ؟ أمَا تَعْلَمِينَ أَنَّ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ لرَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم؟ فَقَالَتْ: مَا أبْكِي أَنْ لاَ أَكُونَ أَعْلَم أنَّ مَا عِنْدَ الله تَعَالَى خَيْرٌ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولَكِنْ أَبكي أَنَّ الوَحْيَ قدِ انْقَطَعَ مِنَ السَّماءِ، فَهَيَّجَتْهُمَا عَلَى البُكَاءِ، فَجَعَلاَ يَبْكِيَانِ مَعَهَا. رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے ساتھ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے پاس چلیے، ہم ان کی زیارت کریں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی زیارت کیا کرتے تھے۔ جب وہ دونوں ان کے پاس پہنچے تو وہ رو پڑیں، ان دونوں نے ان سے کہا: آپ کیوں رو رہی ہیں؟ کیا آپ نہیں جانتیں کہ اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہتر ہے؟ انہوں نے کہا: میں اس لیے نہیں رو رہی کہ میں نہیں جانتی کہ اللہ تعالیٰ کے پاس جو کچھ ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہتر ہے، بلکہ میں اس لیے رو رہی ہوں کہ آسمان سے وحی (کا سلسلہ) منقطع ہو گیا ہے۔ تو انہوں نے ان دونوں کو بھی رونے پر ابھار دیا، چنانچہ وہ دونوں بھی ان کے ساتھ رونے لگے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 360]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 360]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 144 (2454) (103).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)