الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. باب التنافس في أمور الآخرة والاستكثار مما يتبرك بِهِ
باب: آخرت کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا اور بابرکت چیزوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 760
وعن سهلِ بن سعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِشرابٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلامٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ أشْيَاخٌ، فَقَالَ للغُلامِ: «أتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هؤُلاَءِ؟» فَقَالَ الغُلامُ: لاَ واللهِ، لاَ أُوثِرُ بنَصيبي مِنْكَ أَحَدًا. فَتَلَّهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في يَدِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «تَلَّهُ» أيْ وَضَعَهُ. وهذا الغلامُ هُوَ ابْنُ عباس رضي الله عنهم.
قَوْله: «تَلَّهُ» أيْ وَضَعَهُ. وهذا الغلامُ هُوَ ابْنُ عباس رضي الله عنهم.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی مشروب لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا، آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑی عمر کے لوگ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں ان (بزرگوں) کو دے دوں؟“ لڑکے نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں آپ سے ملنے والے اپنے حصے میں کسی کو (خود پر) ترجیح نہیں دوں گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ (پیالہ) اس کے ہاتھ میں رکھ دیا۔
(متفق علیہ)
«تَلَّهُ»: یعنی رکھ دیا۔ اور یہ لڑکا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 760]
(متفق علیہ)
«تَلَّهُ»: یعنی رکھ دیا۔ اور یہ لڑکا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (568). أخرجه: البخاري 3/ 144 (2351)، ومسلم 6/ 113 (2030) (127).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 568 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)