الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب الإخلاص وإحضار النية في جميع الأعمال والأقوال والأحوال البارزة والخفية
باب: تمام اعمال، اقوال اور ظاہری و پوشیدہ احوال میں اخلاص اور نیت کو حاضر رکھنے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 292
وعن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - في حديثه الطويل الَّذِي قدمناه في أول الكتاب في باب النِّيَةِ: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهُ: «وإنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ إلاَّ أُجِرْتَ بِهَا حَتَّى مَا تَجْعَلُ في فيِّ امرأتِك» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے ان کی اس لمبی حدیث میں روایت ہے جسے ہم کتاب کے شروع میں باب النیہ میں ذکر کر چکے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اور تم جو خرچ بھی اللہ کی رضا چاہتے ہوئے کرو گے تمہیں اس پر اجر دیا جائے گا، یہاں تک کہ اس (لقمے) پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 292]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (6). أخرجه: البخاري 1/ 22 (56)، ومسلم 5/ 71 (1628) (5).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 6 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 915
وعن سعدِ بن أَبي وقاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءني رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُنِي مِنْ وَجَعٍ اشْتَدَّ بِي، فقلتُ: بَلَغَ بِي مَا تَرَى، وَأنَا ذُو مَالٍ، وَلاَ يَرِثُنِي إِلاَّ ابْنَتِي.. وذَكر الحديث. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی تکلیف میں میری عیادت کے لیے تشریف لائے جو مجھے شدید ہو گئی تھی، میں نے عرض کیا: مجھے جو تکلیف پہنچی ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں، اور میں مالدار ہوں اور میری وارث صرف میری ایک بیٹی ہے … اور (راوی نے پوری) حدیث ذکر کی۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 915]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 915]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (6). أخرجه: البخاري 1/ 22 (56)، ومسلم 5/ 71 (1628) (5).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 6 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)