🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. باب استحباب طيب الكلام وطلاقة الوَجه عند اللقاء
باب: ملاقات کے وقت اچھی بات کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے کے مستحب ہونے کا بیان
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 122
السادس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَومٍ تَطلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ: تَعْدِلُ بَينَ الاثْنَينِ صَدَقةٌ، وتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ، فَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا أَوْ تَرفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وبكلِّ خَطْوَةٍ تَمشِيهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ، وتُمِيطُ الأذَى عَنِ الطَّريقِ صَدَقَةٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. ورواه مسلم أيضًا من رواية عائشة رضي الله عنها، قَالَتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّهُ خُلِقَ كُلُّ إنْسانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَى سِتِّينَ وثلاثمِائَة مَفْصَل، فَمَنْ كَبَّرَ اللهَ، وحَمِدَ الله، وَهَلَّلَ اللهَ، وَسَبَّحَ الله، وَاسْتَغْفَرَ الله، وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَريقِ النَّاسِ، أَوْ شَوْكَةً، أَوْ عَظمًا عَن طَريقِ النَّاسِ، أَوْ أمَرَ بمَعْرُوف، أَوْ نَهَى عَنْ مُنكَر، عَدَدَ السِّتِّينَ والثَّلاثِمِائَة فَإنَّهُ يُمْسِي يَومَئِذٍ وقَدْ زَحْزَحَ نَفسَهُ عَنِ النَّارِ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے: تم دو آدمیوں کے درمیان انصاف (سے صلح) کرا دو یہ صدقہ ہے، اور تم کسی آدمی کی اس کی سواری کے معاملے میں مدد کرو کہ اسے اس پر سوار کرا دو یا اس کا سامان اس پر لاد دو یہ صدقہ ہے، اور اچھی بات صدقہ ہے، اور ہر قدم جو تم نماز کی طرف چل کر اٹھاتے ہو صدقہ ہے، اور تم راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دو یہ صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
اور اسے مسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے بھی بیان کیا ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی آدم میں سے ہر انسان تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے، تو جس نے اللہ کی تکبیر کہی، اللہ کی حمد کی، اللہ کی تہلیل (لا الہ الا اللہ) کہی، اللہ کی تسبیح کی، اللہ سے مغفرت مانگی، اور لوگوں کے راستے سے کوئی پتھر ہٹا دیا، یا کوئی کانٹا، یا کوئی ہڈی لوگوں کے راستے سے ہٹا دی، یا نیکی کا حکم دیا، یا برائی سے روکا، (اور یہ سب) تین سو ساٹھ کی تعداد کے برابر (کیا) تو وہ اس دن اس حال میں شام کرتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو آگ سے دور کر لیا ہوتا ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 122]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 68 (2989)، ومسلم 3/ 83 (1009).
وضاحت: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا والی روایت کو مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔ (صحیح مسلم 3/82، حدیث 1007)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں