🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. باب استحباب الأكل بثلاث أصابع، واستحباب لعق الأصابع، وكراهة مسحها قبل لعقها واستحباب لعق القصعة وأخذ اللقمة الَّتي تسقط منه وأكلها، ومسحها بعد اللعق بالساعد والقدم وغيرها
باب: تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب، انگلیاں چاٹنے کا استحباب اور انہیں چاٹنے سے پہلے پونچھنے کی کراہت نیز پیالہ چاٹنے کا استحباب، اور جو لقمہ گر جائے اسے اٹھا کر کھا لینے کا استحباب، اور چاٹنے کے بعد انہیں (انگلیوں کو) کلائی، پاؤں وغیرہ سے پونچھنا۔
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 164
التاسع: عَنْهُ: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - أَمَرَ بِلَعْقِ الأَصَابِعِ وَالصَّحْفَةِ، وَقَالَ: «إنَّكُمْ لا تَدْرونَ في أَيِّها البَرَكَةُ» . رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: «إِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَأخُذْهَا، فَليُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أذىً، وَلْيَأكُلْهَا وَلاَ يَدَعْهَا لِلشَّيطَانِ، وَلا يَمْسَحْ يَدَهُ بالمنْدِيلِ حَتَّى يَلْعَقَ أصَابعَهُ فَإِنَّهُ لاَ يَدْرِي في أيِّ طَعَامِهِ البَرَكَةُ» .
وفي رواية لَهُ: «إنَّ الشَّيطَانَ يَحْضُرُ أَحَدَكُمْ عِنْدَ كُلِّ شَيءٍ مِنْ شَأنِهِ، حَتَّى يَحْضُرَهُ عِنْدَ طَعَامِهِ، فَإذَا سَقَطَتْ مِنْ أَحَدِكُمْ اللُّقْمَةُ فَليُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أذَىً، فَلْيَأكُلْهَا وَلاَ يَدَعْهَا لِلشَّيطَانِ» .
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم دیا، اور فرمایا: ”تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کس (حصے) میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اور اس پر جو (مٹی وغیرہ) لگ گئی ہو اسے دور کر دے اور اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے، اور اپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے یہاں تک کہ اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”بے شک شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس اس کے ہر کام کے وقت حاضر ہوتا ہے، یہاں تک کہ اس کے کھانے کے وقت بھی اس کے پاس حاضر ہوتا ہے، پس جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اس پر جو (مٹی وغیرہ) لگ گئی ہو اسے دور کر دے، پھر اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (133) و(134) و(135).
وضاحت: «لَعْقِ» : یعنی اس پر لگا ہوا کھانا چاٹ لینا۔ (النہایہ 4/254)
«الصَّحْفَةِ» : کشادہ پیالے جیسا ایک برتن اور اس طرح کی چیز۔ (النہایہ 3/13)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں