🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب الإخلاص وإحضار النية في جميع الأعمال والأقوال والأحوال البارزة والخفية
باب: تمام اعمال، اقوال اور ظاہری و پوشیدہ احوال میں اخلاص اور نیت کو حاضر رکھنے کا بیان
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1343
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ أعرابيًا أتى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: يَا رسولَ اللهِ، الرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلْمَغْنَمِ، وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِيُذْكَرَ، وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ ليُرَى مَكَانُهُ؟
وفي رواية: يُقَاتِلُ شَجَاعَةً، وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً.
وفي رواية: يُقَاتِلُ غَضَبًا، فَمَنْ في سبيل الله؟ فقالَ رسولُ اللهِ: «مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللهِ هِيَ العُلْيَا، فَهُوَ في سَبيلِ اللهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مالِ غنیمت کے لیے لڑتا ہے، ایک آدمی اس لیے لڑتا ہے کہ اس کا ذکر ہو (شہرت ملے)، اور ایک آدمی اس لیے لڑتا ہے کہ اس کا مرتبہ دیکھا جائے؟
اور ایک روایت میں ہے: (ایک آدمی) بہادری (دکھانے) کے لیے لڑتا ہے، اور (ایک) غیرت و حمیت کی وجہ سے لڑتا ہے۔
اور ایک روایت میں ہے: (ایک) غصے کی وجہ سے لڑتا ہے، تو ان میں سے اللہ کی راہ میں کون ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس لیے لڑے کہ اللہ کا کلمہ ہی بلند ہو، وہی اللہ کی راہ میں ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1343]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (8). أخرجه: البخاري 1/ 42 (123)، ومسلم 6/ 46 (1904) (149) و(150).
وضاحت: «حَمِيَّةً» : عار (خودداری) اور غیرت۔ (النہایہ 1/447)
یہ حدیث نمبر 8 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں