🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
132. باب كيفية السلام
باب: سلام کرنے کا طریقہ
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 858
وعن أَبي أُمَامَة صُدَيِّ بن عجلان الباهِلي - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أَوْلى النَّاسِ بِاللهِ مَنْ بَدَأهُمْ بِالسَّلامِ» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيدٍ.
ورواه الترمذي عن أَبي أُمَامَةَ - رضي الله عنه - قِيلَ: يَا رسول الله، الرَّجُلانِ يَلْتَقِيَانِ أَيُّهُمَا يَبْدَأُ بِالسَّلاَمِ؟، قَالَ: «أَوْلاَهُمَا بِاللهِ تَعَالَى» قَالَ الترمذي: «هَذَا حديث حسن» .
سیدنا ابوامامہ صُدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے جو سلام میں پہل کرے۔“
(اسے ابوداود نے عمدہ سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور ترمذی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! دو آدمی ملتے ہیں، ان میں سے کون سلام میں پہل کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے جو اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب ہو۔“
(ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 858]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (855). أخرجه: أبو داود (5197)، والترمذي (2694).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 855 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5197)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں