الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
طہارت کے مسائل
8. باب الغسل وحكم الجنب
8. غسل اور جنبی کے حکم کا بیان
حدیث نمبر: 103
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا اتى احدكم اهله ثم اراد ان يعود فليتوضا بينهما وضوءا» .‏‏‏‏ رواه مسلم.زاد الحاكم: «‏‏‏‏فإنه انشط للعود» .‏‏‏‏وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ بينهما وضوءا» .‏‏‏‏ رواه مسلم.زاد الحاكم: «‏‏‏‏فإنه أنشط للعود» .‏‏‏‏
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس جائے (یعنی تعلق زن و شو قائم کرے، ہمبستری کرے) پھر دوبارہ لطف اندوز ہونے کا ارادہ ہو تو درمیان میں وضو کر لے۔ (مسلم)
اور حاکم نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ (یہ وضو) دوبارہ مباشرت کیلئے زیادہ باعث نشاط ہے یعنی فرحت بخش اور تازگی پیدا کرتا ہے اور سنن اربعہ یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے۔ یہ روایت معلول ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحيض، باب جواز نوم الجنب واستحباب الوضوء له، حديث:308، والحاكم في المستدرك:1 / 152 وسنده صحيح، وأبوداود، الطهارة، حديث:228، والترمذي، الطهارة، حديث:118، والنسائي في الكبرٰي: 5 /332، حديث:9092، وابن ماجه، الطهارة، حديث:581، 582، 583، وإسناده ضعيف، أبوإسحاق السبيعي لم يثبت تصريح سماعه.»

Narrated Abu Sa’id Al-Khudri (rad): Allah’s Messenger (ﷺ) said: “If one of you has sexual intercourse with his wife and wishes to repeat he should perform ablution between them” [Reported by Muslim]. A-Hakim added: “Ablution makes one active for repeating (the sexual act).”
USC-MSA web (English) Reference: 0


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.