الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
کاشتکاری کا بیان
4. بیل کو کاشت کے کام میں لانا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1076
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حالت میں کہ ایک شخص بیل پر سوار تھا وہ بیل اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہا کہ میں اس (سواری کرنے) کے لیے پیدا نہیں ہوا، میں تو کھیتی کے لیے پیدا کیا گیا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ واقعہ بیان کر کے) فرمایا: اس پر میں یقین رکھتا ہوں اور ابوبکر و عمر (رضی اللہ عنہما بھی) یقین رکھتے ہیں اور ایک بھیڑیئے نے ایک بکری پکڑ لی تو چرواہا اس کے پیچھے دوڑا بھیڑیئے نے کہا کہ (آج تو چھڑا لے مگر یہ تو بتا کہ) جس دن (مدینہ اجاڑ ہو گا) درندے ہی درندے رہ جائیں گے، اس دن بکری کا محافظ کون ہو گا؟ اس دن تو میرے سوا کوئی اس کا چرواہا نہ ہو گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ واقعہ بیان کر کے) فرمایا: میں اس پر یقین رکھتا ہوں اور ابوبکر و عمر (رضی اللہ عنہما بھی) اس پر یقین رکھتے ہیں۔ راوی (ابوسلمہ) کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی طرف سے بھی شہادت دی حالانکہ) وہ دونوں اس وقت موجود نہ تھے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.